Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ: فائنل میچ میں ٹرمپ کو سبکی کا سامنا، ارجنٹائنی کھلاڑی کا ہاتھ ملانے سے انکار

فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب میں ارجنٹائن کے دفاعی کھلاڑی کرسٹیان رومیرو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رومیرو نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام سے مصافحہ کیا تاہم وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کو جنم دیا۔اسی تقریب کے دوران اسپین کے سپر اسٹار لامین یمال بھی ٹرمپ سے ہاتھ ملانے سے کتراتے ہوئے نظر آئے۔ تقریب کے دوران ٹرمپ کی موجودگی پر اسٹیڈیم میں شائقین کی جانب سے ہوٹنگ بھی سنائی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button