0

آلودگی میں خطرناک اضافہ؛ تھائی لینڈ میں ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایت

بنکاک: تھائی لینڈ میں آلودگی میں خطرناک اضافے کے بعد ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایت کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک اور آس پاس کے صوبوں میں آلودگی کی سطح تشویش ناک حد تک بڑھ گئی جس نے حکومت کو غیرمعمولی اقدامات اٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔بنکاک کے گورنر نے ایک بیان میں کہا کہ شہر میں آلودگی کی سطح بلند ہے جس کے باعث تمام سرکاری و نجی ملازمین اگلے دو روز تک گھروں سے کام کریں گے۔فضائی نگرانی کی ویب سائٹ آئی کیو ایئر کے مطابق جمعرات کی صبح بنکاک دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر رہا۔مقامی حکام کے مطابق بنکاک کے 50 میں سے کم از کم 20 اضلاع میں ہوا میں PM2.5 ذرات کی غیر صحت بخش سطح ریکارڈ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں عام طور پر سال کے شروع میں کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات جلانے کی وجہ سے ہوا کا معیار گر جاتا ہے جس میں صنعتی دھویں اور بھاری ٹریفک کے باعث مزید اضافہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں