0

بھارتی کرکٹ بورڈ کا پیرس اولمپکس میں شریک انڈین ایتھلیٹس کیلئے خطیر رقم دینے کا اعلان

کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پیرس اولمپکس 2024 میں بھارتی دستے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو ساڑھے 8 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پیرس اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے والے اپنے ناقابل یقین ایتھلیٹس کی حمایت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس مہم کے لیے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو 8.5 کروڑ روپے فراہم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں