Select Language
کھیل

بھارتی ٹیم کو سہولیات دینے پر مائیکل وان بھی آئی سی سی سے ناراض

سابق انگلش کرکٹ ٹیم کے مائیکل وان نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارت کو آئی سی سی کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے پر لب کشائی کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان و معروف کمنٹیٹر نے لکھا کہ افغانستان نے پیر کی رات سینٹ ونسنٹ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، منگل کو انکی فلائٹ 4 گھنٹے تاخیر سے پہنچی اور پھر انہیں پریکٹس کیلئے وقت بھی نہیں دیا گیا، پورے ٹورنامنٹ میں آئی سی سی نے ہندوستانی ٹیم کو غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا سیمی فائنل گیانا میں ہونا چاہیے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button