کھیل
میسی کے مداحوں کیلیے بری خبر، انٹر میامی ایم ایل ایس کپ پلے آف سے باہر

کولمبس کریو نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیونل میسی کی ٹیم انٹر میامی کو 0-1 سے شکست دے کر ایم ایل ایس کپ پلے آف کے پہلے راؤنڈ سے باہر کر دیا۔مقابلے میں میچ کا فیصلہ کن گول انجری ٹائم میں سینٹیاگو روڈریگز نے اسکور کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور میچ اختتام سے چند لمحے قبل تک بغیر کسی گول کے برابر تھا۔تاہم انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں مراکشی کھلاڑی انس زروزی کے کراس پر روڈریگز نے شاندار گول کرکے کولمبس کریو کو فتح دلا دی۔اس کامیابی کے ساتھ کولمبس نے تین میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔اس سے قبل ٹیم نے پہلے میچ میں بھی انٹر میامی کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے شکست دی تھی۔دفاعی چیمپئن انٹر میامی کے لیے یہ سیزن کا ایک اور بڑا دھچکا ہے۔








