Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

آئرلینڈ مینز کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی

آئرلینڈ مینز کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے دورہ پاکستان میں چھ وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے۔سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری کو لاہور پہنچے گی جہاں پاکستان شاہینز کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔پاکستان شاہینز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 13 جنوری، دوسرا 15 جنوری اور تیسرا 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ تین میچز کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز بھی کھیلے گی جس کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 22 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے تمام چھ میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ڈے میچز کے طور پر کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی گئی ون ڈے سہ ملکی سیریز جیتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button