Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ڈیاگو سیمیون نے لا لیگا میں تاریخ رقم کردی، فتوحات کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اٹلیٹیکو میڈرڈ کے معروف ارجنٹائنی کوچ ڈیاگو سیمیون نے اسپینش فٹبال لیگ لا لیگا میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے منیجر کا اعزاز حاصل کرلیا۔اتوار کو گیٹافے کے خلاف اٹلیٹیکو میڈرڈ کی 0-3 سے کامیابی کے بعد سیمیون کی بطور کوچ لا لیگا میں فتوحات کی تعداد 345 ہوگئی جس کے ساتھ انہوں نے سابق اٹلیٹیکو کوچ لوئس آراگونس کا 344 فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔کلب کے مطابق 56 سالہ سیمیون نے یہ سنگ میل آراگونس کے مقابلے میں 189 کم میچز میں عبور کیا۔انہوں نے دسمبر 2011 میں اٹلیٹیکو کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور اس دوران ٹیم کو کئی بڑی کامیابیاں دلائیں۔ریکارڈ قائم کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیمیون کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے انتہائی محنت اور لگن شامل ہے۔انہوں نے دفاعی کھیل سے متعلق تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف دفاع کرکے 345 میچز جیتنا ممکن نہیں ہے۔سیمیون اب تک اٹلیٹیکو میڈرڈ کو 8 ٹرافیاں جتوا چکے ہیں جن میں دو لا لیگا ٹائٹلز اور دو یوروپا لیگ ٹائٹلز بھی شامل ہیں۔ان کی قیادت میں کلب نے بارسلونا اور ریال میڈرڈ کی بالادستی کے باوجود نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button