Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

کئی برس تک علیحدگی کی افواہوں کے بعد ایشوریا اور ابھیشیک کا رومانوی انداز

بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے طویل عرصے بعد ایک ساتھ عوامی تقریب میں شرکت کر کے ازدواجی تعلقات میں کشیدگی کی افواہوں کو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا دیا۔دونوں ممبئی میں معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ شریک ہوئے جہاں ان کے رومانوی انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایشوریا رائے سرخ روایتی لباس جبکہ ابھیشیک بچن سیاہ کُرتے میں نظر آئے۔فوٹوگرافرز کے سامنے تصاویر بنواتے ہوئے دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا جبکہ ایشوریا نے محبت بھرے انداز میں اپنا سر ابھیشیک کے سینے پر رکھ دیا۔ان رومانوی لمحات کو مداحوں کی جانب سے ان کی علیحدگی سے متعلق افواہوں کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ جوڑے کی کم مشترکہ عوامی تقریبات کے باعث ماضی میں علیحدگی کی قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں، جنہیں ابھیشیک بچن پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button