Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

11 سال کی عمر میں منشیات کی پیشکش ہوئی، ہالی ووڈ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف

ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’لوگن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ڈیفنی کین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں محض 11 سے 13 سال کی عمر میں فلمی تقریبات کے دوران منشیات کی پیشکش کی جاتی تھی۔21 سالہ اداکارہ نے پوڈکاسٹ ’انسائیڈ آف یو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کم عمری میں ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد انہیں کئی ایسے تجربات کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے انہیں منشیات اور شراب سے دور رہنے پر آمادہ کیا۔ڈیفنی کین کے مطابق انہیں فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی پارٹیوں میں کوکین کی پیشکش کی گئی، تاہم انہوں نے ہمیشہ انکار کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ آج بھی شراب اور منشیات سے دور رہتی ہیں اور دوستوں کے ساتھ تقریبات میں شرکت کے باوجود نشہ نہیں کرتیں۔اداکارہ نے فلم ’لوگن‘ کے ساتھی اداکار ہیو جیک مین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے لیے والد جیسی شخصیت تھے۔ڈیفنی کے مطابق ہیو جیک مین اس بات کا خاص خیال رکھتے تھے کہ سیٹ پر ان سے مقررہ اوقات سے زیادہ کام نہ لیا جائے اور وہ کسی دباؤ یا ناخوشگوار صورتحال کا شکار نہ ہوں۔انہوں نے ہیو جیک مین کو نہایت شفیق اور حفاظت کرنے والا ساتھی قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button