Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

انسٹاگرام پر ویڈیوز کا دورانیہ بڑھانے پر کام جاری

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے طویل ویڈیوز کے شوقین صارفین اور مواد تخلیق کرنے والوں کو متوجہ کرنے کے لیے نیا ویڈیو فارمیٹ متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے تحت منتخب کریئیٹرز 90 منٹ تک دورانیے کی ہوریزنٹل ویڈیوز اپ لوڈ کرسکیں گے۔رپورٹس کے مطابق فیچرز نامی اس نئے فارمیٹ کا مقصد پوڈکاسٹس، انٹرویوز، کامیڈی شوز اور دیگر طویل ویڈیوز کے لیے جگہ فراہم کرنا ہے، جنہیں عام ریلز کے مختصر دورانیے میں پیش کرنا مشکل ہوتا ہے۔انسٹاگرام اس فیچر کی آزمائش امریکا میں محدود تعداد میں کریئیٹرز کے ساتھ کر رہا ہے جبکہ اس سے قبل برازیل میں بھی اس کی آزمائش کی جاچکی ہے۔انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری اور نائب صدر برائے مصنوعات ٹیسا لیونز نے ایک ویڈیو میں اس نئے فارمیٹ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پلیٹ فارم پر ویڈیوز بنانے اور دیکھنے کے بدلتے ہوئے رجحانات پر بھی گفتگو کی۔ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام طویل ویڈیوز میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ’فیچرز‘ کو ریلز، سیریز، لائیو اور ٹی وی سمیت پلیٹ فارم کے دیگر ویڈیو فارمیٹس کے ساتھ شامل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button