دلچسپ و عجیب
گھنی مونچھوں والا نومولود بچہ، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا

سوشل میڈیا پر گھنی اور سیاہ مونچھوں والے نومولود بچے کی وائرل ہونے والی ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق ایکواڈور کی اس ویڈیو میں نومولود بچے کے اوپری ہونٹ پر گھنے سیاہ بال دکھائی دیتے ہیں۔ بچے کی غیر معمولی شکل نے سوشل میڈیا صارفین کو مزاحیہ تبصرے کرنے پر مجبور کر دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ بچے نے کنڈرگارٹن جانے کے بجائے سیدھا درمیانی عمر کے بحران میں قدم رکھ دیا جبکہ دوسرے صارف نے مذاق میں کہا کہ بچہ تین بچوں اور دو گھروں کے قرضوں کے ساتھ ریٹائر ہو کر پیدا ہوا ہے۔صارفین نے بچے کی مختلف مزاحیہ تصاویر بھی تیار کیں، جن میں اسے فوجی وردی میں ’سپریم لیڈر‘ کی تختی کے ساتھ بیٹھے، سگار کے ساتھ کاروباری لباس پہنے اور قدیم جنگجو کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔








