کھیل
انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو ڈربی میں مبینہ حملے کے معاملے میں پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ واقعے کی تحقیقات ختم کر دی گئی ہیں۔31 سالہ کارس کو 23 اگست کی صبح ڈربی سٹی سینٹر میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں انہیں ہتھکڑیوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے درمیان دیکھا گیا۔پولیس کے مطابق انہیں نشے کی حالت میں بد نظمی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تاہم تفصیلات درج کرنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔بعد ازاں ڈربی شائر پولیس نے مبینہ حملے کی شکایت کی تحقیقات شروع کیں جو اب بند کر دی گئی ہیں۔پولیس نے تصدیق کی کہ افسران نے ڈربی کے ایک بار میں پیش آنے والے واقعے پر کارروائی کی تھی۔



