Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’دھریندر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئی، صرف چار جیوری ارکان نے حمایت کی

بھارت میں غیر معمولی باکس آفس کامیابی حاصل کرنے والی فلم ’دھریندر‘ 99 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے باضابطہ انٹری نہیں بن سکی۔ فلم فیڈریشن آف انڈیا کی جیوری کے رکن وویک واسوانی نے اس انتخاب سے متعلق اہم تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔وویک واسوانی کے مطابق ’دھریندر‘ اگرچہ بعض لوگوں کو پسند آئی، لیکن جیوری کے نزدیک فلم آسکر کے لیے مطلوبہ معیار پر پوری نہیں اترتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ کی اداکاری سے مزین یہ فلم بھارتی ثقافت کی اس نوعیت کی نمائندگی نہیں کرتی تھی جسے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے فلم منتخب کرتے وقت جیوری تلاش کررہی تھی۔فلم کے بجائے مراٹھی زبان کی ’گوندھل‘ کو 2027 کے آسکرز میں بھارت کی باضابطہ نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وویک واسوانی نے بتایا کہ ’دھریندر‘ کے حق میں 14 رکنی جیوری میں سے صرف چار ارکان نے ووٹ دیا۔اس انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 33 فلمیں زیرِ غور آئیں، جن میں 14 ہندی، 4 مراٹھی، 4 تیلگو، 3 گجراتی، 3 تامل، ایک ملیالم، ایک نیپالی اور ناگالینڈ کی ایک فلم شامل تھی۔سنتوش دواکَر کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی ’گوندھل‘ ایک تھرلر فلم ہے۔ اس کی کہانی مہاراشٹر میں ہونے والی روایتی آدھی رات کی ایک رسم اور لوک پرفارمنس کی ایک مخصوص شکل کے پس منظر میں آگے بڑھتی ہے، جبکہ فلم کا نام بھی اسی روایتی رسم سے لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button