Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

کرینہ کپور کی نئی فلم کا باکس آفس پر کمزور آغاز، پہلے دن کیریئر کی سب سے کم کمائی

کرینہ کپور اور ملیالم سنیما کے معروف اداکار پرتھوی راج سوکومارن کی فلم ’دائرہ‘ ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر خاطر خواہ توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم تھرلر نے بھارت میں تقریباً 85 لاکھ روپے کے کاروبار سے اپنا سفر شروع کیا ہے۔فلم کی کہانی دو پولیس افسران کے گرد گھومتی ہے، جو ایک سنگین ریپ اور قتل کے معاملے سے جڑے متنازع پولیس مقابلے کے بعد اخلاقی کشمکش میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ فلم کو بیک وقت ہندی اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔پہلے دن کی مجموعی بھارتی کمائی میں ہندی ورژن کا حصہ سب سے زیادہ رہا۔ تقریباً 85 لاکھ روپے کے مجموعی بزنس میں سے ہندی ورژن نے 82 لاکھ روپے کمائے، جبکہ ملیالم ورژن صرف 3 لاکھ روپے کا کاروبار کرسکا۔’دائرہ‘ کی ابتدائی کارکردگی کرینہ کپور خان کے حالیہ فلمی کیریئر کے حوالے سے بھی نمایاں ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں اداکارہ کی کسی فلم کا پہلے دن سب سے کم بزنس ہنسل مہتا کی 2024 میں ریلیز ہونے والی ’دی بکنگھم مرڈرز‘ کا تھا، جس نے بھارت میں افتتاحی روز 1.15 کروڑ روپے کمائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button