Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اقوام متحدہ اجلاس کیلئے ویزا دینے سے انکار کردیا

واشنگٹن: امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔فلسطینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ محمود عباس کا ویزا مسترد کردیا گیا ہے۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے فلسطینی صدر کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت اور خطاب سے روک دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض فلسطینی حکام پر ویزا پابندیاں ان اقدامات کی وجہ سے برقرار رکھی گئی ہیں جنہیں واشنگٹن اسرائیل فلسطین تنازع کو بین الاقوامی اداروں تک لے جانے کی کوشش سمجھتا ہے، جن میں اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمات بھی شامل ہیں۔فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے امریکی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی اور امریکی تعلقات کو بہتر بنانے اور دو ریاستی حل کے لیے ضروری سیاسی ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے سماجی بہبود، مالیات، انتظامی امور، تعلیم اور قانونی نظام سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات بھی کی ہیں۔امریکا عام طور پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز تک غیر ملکی سفارت کاروں کی رسائی کی اجازت دینے کا پابند ہے، تاہم واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ سکیورٹی، انتہاپسندی اور خارجہ پالیسی کی وجوہات کی بنیاد پر ویزا مسترد کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button