Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

امریکی ریاست نیو جرسی میں میراتھون کے شرکا کیلئے سیلاب زدہ راستے سےگزرنا چیلنج بن گیا

امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر پیرامس میں ہاف میراتھون کے شرکا کے لیے سیلاب زدہ راستے سےگزرنا چیلنج بن گیا اور میراتھون تقریباً تیراکی کا مقابلہ بن گئی۔رنرز کے لیے ہاف میراتھون کی دوڑ اس وقت خطرناک صورت حال میں تبدیل ہوگئی جب شدید بارش کے باعث راستےکے کچھ حصے زیر آب آگئے اور رنرزکو کئی فٹ گہرے پانی میں سے گزرنا پڑا۔کسی کے زخمی ہونے یا کسی بھی حادثےکی اطلاع نہیں ملی تاہم میراتھون منعقد کرنے والی تنظیم کو وارننگ کے باوجود ایونٹ جاری رکھنے پر شدید تنقیدکا سامنا کرنا پڑا۔ حکام کی جانب سے سیلاب کی وارننگ پہلے ہی جاری کردی گئی تھی۔ایک رنر نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے میراتھون کے دوران گہرے پانی میں سینے تک پھنسی ہوئی ایک 71 سالہ خاتون کو دیکھا اور انہیں بحفاظت باہر نکالنےکے لیے ایک اور شخص کے ساتھ اٹھا کر لے جانا پڑا۔ اس کے علاوہ بھی متعدد جگہوں پر رنر کمر تک گہرے پانی میں سےگزرتے ہوئے نظر آئے۔رپورٹ کے مطابق میراتھون کے تقریباً اختتام کے قریب پولیس نے مداخلت کی اور رنرز کو راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button