Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

تھا جس کا انتظار؛ کرائم تھرلر دریشم 3 کا ٹریلر، کہانی میں چونکا دینے والا کیا ہے؟

بالی ووڈ کی مقبول ترین کرائم تھرلر فلم ’دریشم‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ فلم کے تیسرے اور آخری حصے ’دریشم: دی کنکلوژن‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس نے ریلیز سے پہلے ہی فلم بینوں کی توجہ حاصل کرلی۔سسپنس سے بھری ایک عام والد کی کہانی جس کی فلم دیکھنے کی عادت نے اسے اپنے خاندان کی حفاظت میں مدد ملی۔ جب اس کی فیملی قتل جیسی ایک مصیبت میں پھنسی۔دریشم 3 میں بھی اجے دیوگن ایک بار پھر وجے سالگاؤںکر کے کردار میں ہیں لیکن اس مرتبہ ان کے لیے پولیس اور تفتیش سے اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنا پہے سے بہت زیادہ مشکل کام ہوگا۔فلم کی کہانی ایک مرتبہ پھر وجے کی اس کوشش کے گرد گھومتی ہے کہ وہ اپنے خاندان کو قانون کے شکنجے سے بچانے کے لیے اپنی ذہانت اور چالاکی کا استعمال کیسے کرتا ہے۔ تاہم اس بار تفتیش کا دائرہ مزید وسیع اور خطرہ پہلے سے کہیں بڑا دکھائی دے رہا ہے۔ٹریلز کی ریلز پر اجے دیوگن نے مداحوں کی بے تابی کو یہ بیان دیکر مزید بڑھادیا ہے کہ دریشم 3 کی کہانی موہن لال کی دریشم 3 سے بالکل مخلتف ہوگی جوکہ ساؤتھ انڈین مووی ہے۔اجے دیوگن کو ایک جانب دریشم اور دریشم 2 کی طرح اس سیکوئیل میں بھی اداکار تبو کی جاندار پرفارمنس کا سامنا ہے وہیں کرائم برانچ کے ایس پی جیدیپ اہلاوت نیا خطرہ بن کر سامنے آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button