Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

مائیکل جیکسن کی جادوئی دنیا؛ 2700 ایکڑ پر محیط گھر، چڑیا گھر اور تھیم پارک بھی تھا

پاپ موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن صرف اپنی آواز، رقص اور منفرد انداز کے لیے ہی مشہور نہیں تھے بلکہ ان کی طرز زندگی بھی کئی حیران کن پہلوؤں سے بھری ہوئی تھی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مائیکل جیکسن کی 2700 ایکڑ پر مشتمل وسیع و عریض جائیداد ’نَورلینڈ رینچ‘ کسی عام مشہور شخصیت کے گھر سے کہیں بڑھ کر تھی جہاں ذاتی تفریحی پارک، چڑیا گھر، ریلوے اسٹیشن، سینما اور جھیل سمیت ایسی سہولیات موجود تھیں جو اسے ایک خیالی دنیا کا روپ دیتی تھیں۔سانتا باربرا کاؤنٹی میں واقع یہ جائیداد ابتدا میں زاکا لادیرس رینچ کہلاتی تھی۔ 1981 میں پراپرٹی ڈویلپر ولیم بون نے اسے خریدا اور بعد میں اس کا نام سائیکامور ویلی رینچ رکھ دیا۔یہاں ایک شاندار مرکزی گھر، باغات، پتھروں کا پل اور آبشار والی تقریباً چار ایکڑ پر پھیلی جھیل بھی موجود تھی۔مائیکل جیکسن نے پہلی بار یہ جگہ 1983 میں دیکھی تھی جب وہ پال میک کارٹنی سے ملنے وہاں پہنچے تھے اور پانچ سال بعد ہی یہ جگہ خریدنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔جس کا نام مائیکل جیکسن نے نام نَورلینڈ رینچ رکھا جو ’پیٹر پین‘ کی خیالی دنیا کے جزیرے نَورلینڈ سے متاثر تھا جہاں بچے کبھی بڑے نہیں ہوتے۔جیکسن نے یہاں ایک ایسا نجی تفریحی مرکز قائم کیا جس میں فیرس وہیل، کیروسل، بمپر کارز اور دیگر جھولے شامل تھے۔اس کے ساتھ ہی یہاں جانوروں کے لیے ایک بڑا چڑیا گھر، ریلوے ٹریک، ٹرین اسٹیشن اور اپنا مووی تھیٹر بھی موجود تھا۔رینچ کے نمایاں مقامات میں کیتھرین اسٹیشن بھی شامل تھا جسے مائیکل جیکسن نے اپنی والدہ کے نام سے منسوب کیا تھا۔ یہاں ایک بڑا پھولوں سے بنا گھڑی نما ڈیزائن بھی موجود تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button