ٹیکنالوجی

خوشخبری! کم قیمت میں نیا آئی فون، ماڈل کی تفصیلات سامنے آگئیں

آئی فون خریدنے کے خواہش مند صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ جلد اپنے نئے اور نسبتاً کم قیمت اسمارٹ فون کو متعارف کرانے جا رہی ہے، جسے اس سال کا سب سے سستا آئی فون قرار دیا جا رہا ہے۔ٹیک رپورٹس کے مطابق متوقع ماڈل iPhone 17E کی ابتدائی قیمت تقریباً 599 ڈالر رکھی جا سکتی ہے، جو اسے کمپنی کی موجودہ سیریز میں انٹری لیول ڈیوائس بنائے گی اور ایسے صارفین کے لیے موزوں ہوگی جو کم بجٹ میں جدید آئی فون خریدنا چاہتے ہیں۔ڈیزائن کے اعتبار سے یہ فون گزشتہ ماڈل iPhone 16E سے کافی حد تک ملتا جلتا ہوگا، تاہم اس میں چند اہم بہتریاں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ سب سے نمایاں اپ گریڈ فرنٹ یا سیلفی کیمرے میں متوقع ہے، جس کے ساتھ کمپنی اپنے جدید ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو بھی شامل کرسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button