Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی

ایران امریکی پابندیوں سے بچنے اور عالمی بینکاری نظام سے گریز کے لیے چین کے ساتھ بارٹر تجارت کرنے لگا۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے 2 اعلیٰ ایرانی ذرائع سمیت تجارت سے باخبر افراد نے بتایاکہ ایران امریکی پابندیوں سے بچتے ہوئے اپنے تیل کی فروخت جاری رکھنے اور چین سے اربوں ڈالر مالیت کی اشیاء، فوجی سازو سامان خریدنے کے لیے بارٹر نما تجارتی نظام استعمال کررہاہے۔رپورٹ کے مطابق اس خفیہ نظام کے تحت ایرانی تیل کے بدلے چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء کے لیے کریڈٹ حاصل کیے جاتے ہیں، ایران نے اس نظام کے ذریعے چین سے ادویات، گاڑیاں اور مواصلاتی آلات بھی حاصل کیے ہیں جب کہ ان اشیاء کے مینوفیکچررز براہِ راست ایران کے ساتھ لین دین نہیں کررہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کم از کم ایک مرتبہ اس طریقہ کار کو ایران کو لاکھوں ڈالر مالیت کا فضائی دفاعی سازوسامان فراہم کرنے کے معاہدوں کے سلسلے میں بھی استعمال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بارٹر نما تجارتی نظام کے علاوہ بھی ایران دیگر مختلف طریقوں سے بین الاقوامی بینکاری نظام سے گزرے بغیر چینی کمپنیوں سے اشیاء اور خدمات حاصل کرتا ہے۔ذرائع نے مبینہ لین دین کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں جب کہ خبرایجنسی بھی آزادانہ طور پر ان معاملات کی تصدیق نہیں کرسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button