شوبز

وِل اسمتھ پر غیر اخلاقی حرکات کا الزام، جیڈا اسمتھ نے بڑا قدم اٹھا لیا

ہالی ووڈ اداکارہ جیڈا پنکیٹ اسمتھ نے اپنے شوہر وِل اسمتھ کے سابق قریبی دوست بلال سلام کے خلاف اہم قانونی قدم اٹھا لیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے حاصل کردہ عدالتی دستاویزات کے مطابق فلم Scream 2 کی اداکارہ نے کیلیفورنیا کی عدالت میں درخواست کی ہے کہ دسمبر 2025 میں بلال سلام کی جانب سے دائر کیا گیا 30 لاکھ ڈالر کا مقدمہ خارج کیا جائے۔ اس مقدمے میں بلال نے الزام عائد کیا تھا کہ جیڈا نے ایک ہوٹل میں انہیں دھمکیاں دی تھیں۔نئی درخواست میں جیڈا پنکیٹ اسمتھ نے مؤقف اختیار کیا کہ بلال سلام، جو طویل عرصے سے وِل اسمتھ کے ساتھ وابستہ ایک موسیقار رہے ہیں، دراصل اسمتھ خاندان کے خلاف جاری مبینہ عوامی مہم کے تحت توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عدالتی مؤقف میں کہا گیا کہ مدعی نے بغیر کسی ثبوت کے میڈیا کو انٹرویوز دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے ذاتی طور پر ول اسمتھ کو نامناسب جنسی حرکات میں ملوث دیکھا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ بلال کے الزامات بے بنیاد، غیر مصدقہ اور محض توجہ حاصل کرنے کے لیے لگائے گئے، اور ان کا مقصد جیڈا اور ان کے خاندان کو ہراساں کرنا تھا۔ جیڈا نے قانونی کاغذات میں یہ بھی مؤقف اپنایا کہ انہیں اپنے خاندان سے متعلق ایسے معاملے پر، جو عوامی دلچسپی کا مرکز بن چکا ہو، بیان دینے کا حق حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button