بین الاقوامی
Trending

ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، توقع ہے مذاکرات کامیاب ہوں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں اقتدار کی تبدیلی بہترین چیز ہوگی جو ہوسکتی ہے ، دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز (USS Gerald R. Ford) مشرق وسطیٰ روانہ کیا جا رہا ہے، ایران سے ڈیل نہیں ہوئی تو ہمیں اس کی ضرورت پڑے گی۔واشنگٹن میں میڈیا سےگفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک بحری بیڑا پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے، مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، توقع ہےکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے، ہم ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یورپی رہنماؤں سے مذاکرات کر رہے ہیں، یورپ کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں، روس معاہدہ کرنا چاہتاہے، یوکرینی صدرکو متحرک ہونا پڑےگا، صدر زیلنسکی نے کچھ نہ کیا تو بڑا موقع کھو دیں گے۔دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ امریکی فوج ایران کے خلاف مسلسل اور طویل آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔دو امریکی عہدیداروں نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سےگفتگو میں بتایا کہ مسلسل مہم امریکی افواج اور مشرق وسطیٰ کے لیے زیادہ خطرےکا باعث ہوگی، اس مرتبہ حملےکی جاری منصوبہ بندی زیادہ پیچیدہ ہے، امریکا ایران کے جوہری انفرااسٹرکچر ہی نہیں، اسٹیٹ اور سکیورٹی تنصیبات کو بھی نشانہ بنائےگا، امریکا کو پوری توقع ہےکہ ایران جوابی کارروائی کرےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button