کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارتی کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران اپنی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے اس معاملے پر بورڈ سے وضاحت طلب کی تھی کہ آیا بیویوں یا منگیتر کو ٹیم کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم بی سی سی آئی نے واضح طور پر اس درخواست کو مسترد کر دیا۔بورڈ کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ اگر چاہیں تو الگ انتظامات کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں پر لگائی جانے والی یہ پابندی نئی نہیں ہے۔آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد بی سی سی آئی نے سخت گائیڈ لائنز متعارف کروائی تھیں، جن کے تحت 45 دن سے طویل غیر ملکی دوروں میں بھی خاندان کو صرف 14 دن تک ساتھ رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔اگرچہ کووڈ کے دوران کھلاڑیوں کو پورے دورے میں اہلخانہ کے ساتھ رہنے کی اجازت تھی، مگر بعد ازاں قوانین سخت کر دیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button