Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

یوسین بولٹ نے سالگرہ کے موقع پر دیرینہ گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کر دی

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹس میں شمار ہونے والے یوسین بولٹ نے اپنی 40ویں سالگرہ کو یادگار بناتے ہوئے دیرینہ گرل فرینڈ کاسی بینیٹ کو شادی کی پیشکش کر دی۔8 مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے یوسین بولٹ نے جمیکا کے شہر کنگسٹن میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے دوران اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کاسی بینیٹ کو پروپوز کیا۔اس موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں کاسی بینیٹ کو جذباتی ہوتے اور بعد ازاں بولٹ کو گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق یوسین بولٹ نے اپنی منگیتر کو 5 قیراط کی ناشپاتی کی شکل کی ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی پہنائی۔یوسین بولٹ اور کاسی بینیٹ نے 2013 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا مگر کئی سال تک اپنے تعلق کو نجی رکھا اور 2016 کے ریو اولمپکس کے دوران اسے عوامی طور پر ظاہر کیا۔دونوں کے تین بچے بھی ہیں جن میں 6 سالہ بیٹی اولمپیا لائٹننگ بولٹ اور 5 سالہ جڑواں بیٹے تھنڈر بولٹ اور سینٹ لیو بولٹ شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button