Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

کوسٹا ریکا میں ’’کافی فرآگ‘‘ نامی مینڈک کی نئی نسل دریافت

کوسٹا ریکا کے لاس سانتوس خطے میں سائنس دانوں نے مینڈک کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مینڈک کو سائنسی نام Isthmohyla nacientes دیا گیا ہے۔ اسے عام طور پر کافی فراگ (Coffee Frog) کہا جا رہا ہے۔ یہ ایک چھوٹا، سبز رنگ کا درختی مینڈک ہے جو زیادہ تر رات کے وقت سرگرم ہوتا ہے۔یہ کوسٹا ریکا کے وسطی بحرالکاہل کے علاقے خصوصاً تارازو، ڈوتا اور لیون کورٹس کے پہاڑی علاقوں میں پایا گیا ہے۔یہ مینڈک کافی کے باغات اور ان سے ملحقہ چشموں اور ندی نالوں کے ماحول میں رہتا ہے۔ نر مینڈک رات کے وقت مادہ کو متوجہ کرنے کے لیے آواز نکالتے ہیں، جس دوران ان کا شفاف حلق نمایاں طور پر پھول جاتا ہے۔اس دریافت کی خاص بات یہ ہے کہ نئی نسل ایسے علاقے میں سامنے آئی ہے جو کوسٹا ریکا کی اہم کافی پیدا کرنے والی پٹی بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق کافی کی کاشت میں استعمال ہونے والی کیڑے مار ادویات اور زرعی کیمیکلز اس مینڈک کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں کیونکہ ان کے اثرات ان پانیوں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں مینڈک کے بچے نشوونما پاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button