Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

نیا جیمز بانڈ کون ہو گا؟ کم عمر اداکار کی تلاش

یہ سوال گزشتہ کئی برسوں سے مداحوں اور فلمی دنیا میں زیرِ بحث ہے مگر اب ایمیزون ایم جی ایم کی جانب سے نئے 007 کے انتخاب کا عمل آخری مرحلے میں پہنچتا دکھائی دے رہا ہے۔فلم کی پروڈیوسر ایمی پاسکل نے ’ڈیڈ لائن‘ کو بتایا ہے کہ 2026 کے اختتام سے پہلے نئے جیمز بانڈ کے نام کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ رواں ماہ اداکاروں کے ایک اور مرحلے کے آڈیشنز متوقع ہیں جبکہ ہدایتکار ڈینس ویلینیو کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ وہ بعض اداکاروں سے براہِ راست رابطہ کر رہے ہیں۔پروڈیوسر ایمی پاسکل کے مطابق ڈینیئل کریگ کے بعد جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا آسان نہیں ہو گا اور نئے اداکار میں کچھ نیا، منفرد اور دلچسپ دکھائی دینا چاہیے۔رپورٹس کے مطابق اس بار تلاش نسبتاً کم معروف برطانوی یا آئرش اداکاروں پر مرکوز ہے، جن کی عمر ممکنہ طور پر 20 یا 30 تک ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button