پاکستان کو معدنی سرمایہ کاری کیلئے عالمی سطح کی مسابقتی منزل وقت کی اہم ضرورت ہے:فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد ( آصف اقبال ) پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو طویل مدتی معدنی سرمایہ کاری کے لیے ایک مسابقتی عالمی منزل بنانا ہمارا بنیادی مقصد ہے جبکہ ملک کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ایک مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ کان کنی کے پورے نظام کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا کانوں، کان کنوں سرمایہ کاری صنعتوں منصوبوں اور ان سے وابستہ افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقصد صرف خام معدنیات برآمد کرنا نہیں بلکہ ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ سمیت پوری ویلیو چین کو ترقی دینا ہے تاکہ ملک میں صنعتی سرگرمیوں اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوںفیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان ایسی طویل مدتی شراکت داریوں کو فروغ دینا چاہتا ہے جو ملک اور اس کے عالمی شراکت داروں کے لیے پائیدار معاشی فوائد کا باعث بنیں۔ معدنی ترقی کے ثمرات مقامی آبادیوں تک پہنچنا بھی ضروری ہیں اور معدنی وسائل سے مالا مال علاقوں کے عوام کو اپنی زندگیوں میں واضح بہتری نظر آنی چاہیےانہوں نے پاکستانی عوام کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ محنتی بہادر اور پرعزم ہیں اور ان میں اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ ہمارے وسائل مواقع فراہم کرتے ہیں جبکہ ان مواقع کو کامیابی میں بدلنے کی اصل طاقت ہمارے عوام ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو اب صلاحیت سے پیداوار، وعدوں سے عملی اقدامات اور خام معدنیات کی برآمد سے ویلیو ایڈڈ معاشی ترقی کی جانب آگے بڑھنا ہوگا۔








