Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ہفتہ وار کالمز

بے حیائی !

کچھ لفظ کسی خاص کلچرکی زمین سے پھوٹتے ہیںاور اسی کلچر کے پس منظر میں سمجھے جا سکتے ہیں دوسری زبانوں میں انکا کوئی متبادل بھی نہیں ہو تا،سمجھنے سمجھانے کے لئے ہم کوئی متبادل تخلیق کر لیتے ہیںمگر تخلیق کردہ لفظ اس لفظ کا متبال نہیں ہوتامثال کے طور پر غیرت کے نام پر قتل،میرے ناقص مطالعے میں غیرت کا کوئی متبادل لفظ انگریزی زبان میں نہیں ہے مگر سمجھنے سمجھانے کے لئے honor killingکو اس کا متبادل سمجھ لیا گیا ہے جبکہ honor killingہرگز غیرت کے نام پر قتل کا متبادل نہیں ہو سکتا،honor غیرت کا متبادل نہیں ہو سکتا مگر انگریزی اخبارات میں جب بھی غیرت کے نام پر کوئی قتل ہوتا ہے تو اسے honor killingہی لکھا جاتا ہے،جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں عموماً ایک participantریما عمر ہوتی ہیں ریما عمر ایک معروف وکیل ہیں وہ بین الالقوامی لاء فورمز کی ممبر بھی ہیں سلجھی ہوئی بات کرتی ہیںان کا خیال ہے کہ honor killing کی اصطلاح گمراہ کن ہے اور اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ ایک مثبت عمل ہے،معاشیات میں factors of productionمیں دولتcapital کی کارکردگی کے معاوضہ کو interestکہا جاتا ہے کسی مسخرے نے اس صورتِحال کو سمجھنے کی بجائےinterestکا ترجمہ سود کر دیا اور دینی جماعتوں نے interestکو سود سمجھ لیا اور مولوی interest کو سود سمجھ کر ہی دیوانے ہو گئے ان کو factors of production کبھی سمجھ ہی نہیں آئی،اب ہم علمائے دین سے سود کی تعریف مانگ رہے ہیں اور وہ چپ ہیں ،بس یہ کہا جاتا ہے کہ سود حرام ہے جب سود کی وہ شکل ہی نہیں جو عہدِ نبوی میں تھی تو وہ حرام کیسے ہو گئی،یہ سارے علمی مغالطے ہیں مگر عوام کی علم تک رسائی ہے ہی نہیں تو یہی مغالطے منبر رسول سے کسی اور شکل میں عام انسان کے کانوں تک پہنچ جاتے ہیں تو اعتقاد کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اس کو نہ علمی بد دیانتی سمجھا جاتا ہے اور نہ بے حیائی،جماعت اسلامی والوں کا ایک معمول رہا کہ جب بھی کوئی سیاسی تحریک چلتی تو وہ بینرز اٹھا کر بازاروں میں نکل آتے کہ بے حیائی بند کرو،جماعتِ اسلامی کے نزدیک اگر کوئی عورت فیشن پرست ہے تووہ بے حیا ہے، کسی نے ڈیپ نیک پہن لی یا sleevelessتو وہ بے حیا ہے، کسی کے بال کھلے ہیں تو وہ بھی بے حیااور اگر کسی نے میک اپ کر رکھا ہے تو وہ بھی بے حیا ہے،مگر جھوٹ بولنے والے، بد دیانت،ملاوٹ کرنے والے،منافع خور،چور، ڈاکو،دھوکہ فریب کرنے والے ہرگز بے حیا نہیں کیونکہ یہی لوگ تو ان کے ووٹرز ہیں،کبھی کسی مولوی نے منبررسول سے یہ اعلان کیا کہ جو کم تولتا ہے وہ ہم میں سے نہیں اور وہ مسجد سے چلا جائے،وہ بھلا ایسا کیوں کہے گاکیونکہ یہی تو وہ لوگ ہیں جو مولوی کو چندہ دیتے ہیںاور وہ بے حیا بالکل بھی نہیں ہیں بچیوں کو مدرسوں اور بچوں کومساجد میں ریپ کرنے والے بھی بے حیا نہیں ،اور ایسے مولویوں کو ان کے پیٹی بند بھائی بچانے چلے آتے ہیں،ایک معروف مولوی معاویہ نے ایک بچے کا ریپ کیا پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا اور ابتسام الہی ظہیر معاویہ کو پولیس کسٹڈی سے چھڑا کر لے گیا اور قانون منہ دیکھتا رہ گیا،اور یہ بے حیائی بالکل بھی نہیں تھی، معاشرہ کس نہج پر پہنچ چکا ہے اس کا اندازہ کسی کو ہے ہی نہیں نام نہاد سیاسی رہنماؤں،مذہبی پنڈتوں،سول سوسائٹی
pseudo inlectuals نام نہاد ماہرین تعلیم سارے کے سارے denial میں ہیںبہت بے خبر،ہم نے کبھی لکھا تھا کہ پاکستان کا اقتدارِ اعلی اللہ کے پاس ہے آئین بھی اسلامی، قانون سازی بھی قرآن اور سنت کے خلاف نہیں ہو سکتی،تو پاکستان پر اللہ کی رحمتیں کیوں نہیں برستیں،یہ رحمتیں ڈنمارک اور سوئیڈن جیسے ممالک پر کیوں برستی ہیں،نام نہاد علماء کے پاس اس کا جواب نہیں ملک کا نظام دعاؤں پر چلایا جا رہا ہے،ہر پراجیکٹ کا افتتاح کرنےکے بعد دعا مانگی جاتی ہے اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے دعا بھی کر دی اب رب چاہے گا تو پراجیکٹ مکمل ہو جائیگاہم پہ نہ رہنا،پراجیکٹ مکمل نہ ہوا تو کہہ دیا جائے گا کہ اللہ کو منظور ہی نہ تھا،یہاں بقول محسن احسان۔ہمارے ساتھ کچھ دھوکہ ہوا ہے۔مذہب کے نام پر بہت بڑا hoaxچکمہ،سترسال کی تاریخ دیکھ لیں،معاشی ترقی کے لئے کوئی سنجیدگی نظر ہی نہیں آرہی،جہاں اقتدار اعلی انسانوں کے ہاتھ میں ہے وہاں خوشحالی ہے اور جہاں اقتدار اعلی اللہ کے ہاتھ ہے وہاں غربت،افلاس اور بربادی،جب مکار علماء سے پوچھا جائے تو بہت خوشحال اور فارغ البال علماء جواب دیتے ہیں یہ دین سے دوری ہے،یہ تمہارے گناہوں کی سزا ہے،اور سوال پوچنے والے منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں وہ پوچھتے ہیں کہ اس کا حل کیا ہے تو کہا جاتا ہے نماز پڑھو،قرآن پڑھو اوراستغفارکرو،اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ نام نہاد علماء کے پاس مسائل کا حل نہیں،جاوید چودھری کوئی اچھے صحافی تو نہیں مگر کبھی کبھی رپورٹنگ میں کام کی بات کر جاتے ہیں جاوید چودھری رپورٹ کرتے ہیں کہ سنگا پور کے دورے میں جب نواز شریف سنگاپور کے صدر سے ملے اور انہوں نے پوچھا کہ پاکستان کیسے ترقی کر سکتا ہے تو سنگاپور کےصدرنے تما م سفارتی آداب اور لفظیات بالائے طاق رکھتے ہوئے بہت bluntally جواب دیا کہ پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،نواز شریف نے پوچھا ۔کیوں۔تو سنگا پور کے صدر نے جواب دیا ہم اپنے سارے کام خود کرتے ہیں تمہارے کام اللہ کرتا ہے،ہم اپنے عوام کے سامنے جواب دہ ہیں مگر آپ کا اللہ کسی کے سامنے جواب دہ نہیں،ایک مدت سے ہم لکھتے آ رہے ہیں کہ مذہب کو سیاست سے الگ کیا جائے،مگرسیاست دانوں کی بے حیائی ،مذہب کو سیاست سے جدا کیسے کیا جائے جب سیاست دانوں کو ووٹ مذہب دلواتا ہے،مولوی ہی وہ شخص ہے جو آڑے وقت میںاسلامی نظریاتی کونسل سے فتوے دلواتا ہے کہ WiFi/articicial intellegenceحلال ہے یا حرام،ایک فتوے سے ترقی کا عمل رک جاتا ہے سپارکو چاند دیکھ سکتا ہے مگر روئیت ہلال کمیٹی بنا کر مولوی کو اربوں کی رشوت دی جاتی ہے یہ بے حیائی بالکل نہیں ہے،نہ حکومت بے حیا نہ مولوی بے حیا،بات یہ ہے کہ حیا اور بے حیائی کا مفہوم فرہنگِ آصفیہ میں دیکھا جانا چاہیئے کیونکہ یہ سوال linguistics سے تعلق رکھتا ہے مگر یہ پچیس کروڑ بھیڑ بکریاں اس کی تشریح مولوی سے مانگتی ہیں،ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان کا تھیٹرکبھی پڑھے لکھے لوگوں کے ہاتھ میں تھا،صاف ستھرا تھیٹر،پھر اس کے متوازی پنجابی تھیٹر آیا،اور بہت جلد پنجابی تھیٹر جاہلوں کے ہاتھ میں چلا گیا،شہوت انگیز رقص، ذو معنی جملے، تشدد،اور ساری خرابات جس کا آپ تصور کر سکتے ہیں،تھیٹر کے سامعین اس performanceپر صدقے واری،نوٹ نچھاور کئے جاتے پھر پاکستانی روپیہ کی جگہ ڈالرز نے لے لی،دو دھائی پہلے ایک گلوکارہ پر اس لئے پابندی لگا دی گئی کہ وہ فحش گانے گاتی ہے مگر شاعر اور موسیقی تیار کرنے والوں کو چھوڑ دیا گیا،اس تھیٹر یا فلم ساز ادارے کو بھی کچھ نہ کہا گیاجو ان گانوں کو اپنے تھیٹر یا فلم میں استعمال کرتے تھے،تھیٹر چلتا رہااور فحاشی بھی بڑھتی رہی،اس بار پنجاب حکومت نے اس کا نوٹس لیا اور پنجاب اسمبلی میں ایک قانون متعارف کرایا کہ تھیٹر پر کچھ پابندیاں ہونگی،میڈیا چیخ اٹھا کہ یہperforming art / creative artپر حملہ ہے یہ درد معروف صحافی مظہر عباس اور اعزازسید کے سینےمیں بھی اٹھا،احتجاج کیا کہ یہ قانون واپس لیا جائے،مجھے یقین ہے کہ مظہر عباس اور اعزاز سیدپنجاب کا یہ تھیٹر جس کے خلاف یہ قانون متعارف ہو گا اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ نہیں دیکھ سکتے،اگر ایسا ہے تو پھر اصلاح کی جانب کیوں نہ جائیں،پنجاب حکومت کو اس نیک کام سے کیوں روکیں،مگر بات یہ ہے کہ ایک چیز ہوتی ہے منافقت۔ہاتھ میں کتاب رکھیں، جیب میں ڈالرز ٹھونستے رہیں،اور منہ میں رومی، سعدی،اقبال اور غزالی رکھیں یہ مافقت کی اعلی مثال ہے ڈپٹی نذیر احمد کے ناول پڑھئے جگہ جگہ مساجد کی ویرانیوں کا ذکر ہے مگر پھر بھی معاشرے میں کردار نظر آجاتا تھا، لوگ سچ بھی بولتے تھے،نیکی، محبت، شفقت، رواداری،تحمل اور رکھ رکھاؤ بھی تھا مگر اب مساجد نمازیوں سے بھری ہوئی،نماز روزے کی پابندی،حجاب بھی روش بن گیا،عمرے اور حج بھی بڑھ گئے، پچاسی فی صد نوجوان با ریش،مگر جھوٹ،بد دیانتی، فریب،منافع خوری، ملاوٹ،کم تولنا، ذخیرہ اندوزی،تشدد، غصہ،اور جرائم بڑھ گئی جماعت اسلامی کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ جماعت کا مشن یہ ہے کہ نماز پڑھو اور جو چاہے کروسو یہ مشن کامیاب ہو گیااور کسی نے نہیں سوچا کہ یہی تو بے حیائی ہے حیا عورت کی نہیں ہوتی حیا مرد کی بھی ہوتی ہے ریپ کی وکٹم زندہ در گور ہو جاتی ہے،مگر مجرم آزاد گھومتا ہے،سیاست دان ہو یا سائنسدان،طالب علم ہو یا اُستاد،مل کا مالک ہو یا مزدور،دوکاندار ہو یا صارف، کالم نگار ہو ہو یا اخبار کا مالک،پولیس والا ہو یا ملزم یہاں تک کہ ججز جنرلز کسی کی آنکھ میں حیا نہیں،انگریزی میں حیا کے متبادلbashfulnes,modesty,pudency ہیں میں نے ایک امریکی سے پوچھا کہ modesty/pudencyکیا ہوتی ہے تو اس نے جواب دیا کہ معاشرے کے normsکا احترام،پھر رک کر کہنے لگا قانون کی پاس داری،پاکستان کے عوام عجب مشکل میں ہیں معاشرے کے normsرہے نہیں،قانون کوئی مانتا نہیںاور پوری قوم ہاتھ میں تسبیح پکڑے بے حیائی کا پھٹا پرانا کمبل اوڑھے بیٹھی ہے اورخدا اس قوم سے بے نیاز ہو چکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button