Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

میرا کی والدہ چھوٹی بیٹی کی کینسر سے جنگ یاد کر کے آبدیدہ ہو گئیں

پاکستانی اداکارہ میرا کی والدہ اپنی چھوٹی بیٹی شائستہ کی کینسر کے باعث ہونے والی موت اور بیماری کے دوران برداشت کی گئی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں میرا کی والدہ نے بتایا کہ شائستہ نے انتہائی بہادری سے کینسر کا مقابلہ کیا، تاہم بیماری کے باعث ان کی جسمانی حالت مسلسل خراب ہوتی گئی۔انہوں نے بتایا کہ شائستہ کا بایاں بازو مکمل طور پر کام کرنا چھوڑ چکا تھا جبکہ تین ماہ قبل شدید خون بہنے کے باعث انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا جس کے بعد وہ صحت یاب نہ ہو سکیں۔اداکارہ کی والدہ نے بتایا کہ میرا اپنی چھوٹی بہن سے بے حد محبت کرتی تھیں اور لندن میں تعلیم کے دوران شائستہ کی فیس سمیت تمام اخراجات بھی خود برداشت کرتی رہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بہن کے انتقال کی خبر نے میرا کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔میرا چاہتی تھیں کہ شائستہ کو پاکستان لایا جائے، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی طبی حالت کے پیش نظر سفر کی اجازت نہیں دی تھی۔بیٹی کی جدائی اور بیماری کے آخری دنوں کو یاد کرتے ہوئے میرا کی والدہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button