کینیڈین گلوکار شان مینڈس کا فلسطین سے اظہار یکجہتی، غزہ میں تشدد روکنے کا مطالبہ

معروف کینیڈین گلوکار شان مینڈس نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جاری تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تفصیلی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے فلسطینی بچوں اور خاندانوں کی مشکلات پر تشویش ظاہر کی۔شان مینڈس نے اپنے بیان میں غزہ کی صورتحال کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کا قتل عام فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے اور خاندان طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی ضرورت ہے۔گلوکار نے مزید کہا کہ وہ خود بھی اس تنازعے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسرے فنکاروں، دوستوں اور مداحوں کو بھی آگاہی حاصل کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے ان فلاحی اداروں کے نام بھی شیئر کیے جنہیں وہ عطیات دے چکے ہیں جن میں فلسطینی بچوں کا ریلیف فنڈ (پی سی آر ایف)، واٹرمیلون پکچرز اور ووون فیوچرز فنڈ شامل ہیں۔







