Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

عمران ہاشمی کی فلم ’آوارہ پن 2‘ میں متنازع مناظر پر سنسر بورڈ کی قینچی چل گئی

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی آنے والی فلم ’آوارہ پن 2‘ کو بھارتی سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت تو دے دی ہے، تاہم اس سے قبل فلم میں کئی اہم تبدیلیاں اور مناظر حذف کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ فلم کو یو/اے 16+ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے، جس کے تحت 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے نوجوان والدین یا سرپرست کی نگرانی میں فلم دیکھ سکیں گے۔سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) نے 5 اگست 2026 کو فلم کی منظوری دی۔ فلم کا دورانیہ 140 منٹ 20 سیکنڈ رکھا گیا ہے اور اسے 14 اگست 2026 کو ہندی زبان کے ساتھ انگریزی سب ٹائٹلز میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے پہلے سینسر بورڈ نے فلم سازوں کو 9 مختلف مقامات پر تبدیلیاں کرنے کی ہدایت دی۔ ان تبدیلیوں میں تشدد سے بھرپور مناظر کو مختصر کرنا، بعض غیر مناسب الفاظ کو آڈیو اور سب ٹائٹلز سے ہٹانا، اور منشیات و تمباکو نوشی سے متعلق لازمی انتباہی پیغامات شامل کرنا شامل تھا۔بورڈ نے فلم میں ہندی عنوان کو نمایاں انداز میں پیش کرنے، مختلف مقامات پر منشیات کے نقصانات سے متعلق پیغامات دکھانے اور پوری فلم کے دوران اینٹی اسموکنگ وارننگ برقرار رکھنے کی بھی شرط عائد کی۔ اسی طرح بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق انتباہ بھی فلم میں شامل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button