بین الاقوامی
Trending
ٹرمپ نے غیر امریکیوں کے بچوں کی پیدائش پر امریکی شہریت کے قانون کو محدود کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں پیدائش پر شہریت ملنےکا حق ختم کرنےکی ایک اورکوشش کی جارہی ہے۔غیر امریکی شہریوں کے امریکا میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت کا حق ملنے سے متعلق قانون کو مزید سخت کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں صدر ٹرمپ نے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔امریکی صدر نے اپنے سابقہ ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ کے اقدام کو بدقسمت فیصلہ قراردے دیا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں بھی پیدائشی شہریت محدود کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔30 جون 2026 کو امریکی سپریم کورٹ نے اس کوشش کو مسترد کردیا اور قرار دیا کہ ٹرمپ کا سابقہ حکم نافذ نہیں ہو سکتا۔



