Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا

بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے ہپ کی تکلیف دہ انجری کے بعد پہلی بار اپنی صحت اور بحالی کے سفر کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔رشمیکا مندانا نے کئی ہفتوں تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی طبیعت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مسلسل تیسری انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث انہیں اپنی مصروف فلمی سرگرمیوں سے غیر متوقع وقفہ لینا پڑا۔رشمیکا کے مطابق یہ انجری ان کی آنے والی فلم ’میسا‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ڈانس سین میں ہوئی جس کے باعث دائیں ہپ کو ٹانگ سے جوڑنے والے چار پٹھوں میں سے ایک متاثر ہوا اور اپنی جگہ سے الگ ہو گیا۔ انہیں اس کے بعد سے ٹانگ اٹھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔رشمیکا نے کہا کہ اگر فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہوتا تو وہ کام سے وقفہ نہ لیتیں، تاہم موجودہ صورتحال نے انہیں رکنے اور اپنی صحت پر توجہ دینے کا موقع دیا ہے۔ انہیں اب یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اپنے جسم کو مشین کے بجائے انسان سمجھ کر اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button