Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران کیخلاف جنگ میں حکمت عملی اپنانے کے معاملے پر امریکی قیادت تقسیم ہوگئی

ایران کے خلاف جنگ میں حکمت عملی اپنانے کے معاملے پر امریکی فوجی قیادت تقسیم ہوگئی۔امریکی اخبار کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر چاہتے ہیں کہ ایران پر بڑے فضائی حملے کیے جائیں جو دو ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں۔تاہم جنرل کین اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ چاہتے ہیں کہ ائیرڈیفنس اسٹاک کو بچایا جائے ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس معاملے پر سخت فیصلے کا سامنا ہے کہ جنگ کو کس قدر بڑھایا جائے۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی ۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے اردن میں فوجی اڈے پر سرپرائزڈ میزائل حملے کیے تاہم امریکی فوج نے منٹوں میں ایران سے فائر کیے جانے والے مزائل مار گرائے۔ایرانی حملوں کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button