شوبز
ٹام کروز کی بیٹی نے والد کا نام ترک کر کے نئی شناخت اپنا لی

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی بیٹی سوری نے اپنی شناخت کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے والد کا سرنیم ’کروز‘ ترک کر دیا ہے۔امریکی میگزین پیپل کے مطابق اداکار کی 20 سالہ بیٹی نے اب اپنا نام سوری نوئلی رکھ لیا ہے۔ وہ پٹسبرگ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں اور اکتوبر 2024 میں ووٹر رجسٹریشن کے دوران بھی اسی نام کا استعمال کر چکی ہیں۔سوری نے ’نوئلی‘ نام اپنی والدہ کیٹی ہومز کے مڈل نیم سے لیا ہے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ جون 2024 میں ہائی اسکول گریجویشن کے موقع پر یہ نام استعمال کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق سوری نے اپنی والدہ کے لیے حمایت کا اظہار، اپنی شناخت خود بنانے، اور کالج کی زندگی میں نئی شروعات کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔



