Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے دو مساجد کو آگ لگا دی

نابلس: فلسطینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو مساجد کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔پہلا واقعہ نابلس کے جنوب میں واقع قصرہ قصبے میں پیش آیا، جہاں زیرِ تعمیر ایک مسجد کو آگ لگا دی گئی۔ قصبے کے میئر عبدال عظیم وادی نے بتایا کہ آگ سے مسجد کا مرکزی دروازہ، داخلی حصہ اور پتھروں سے بنی دیواروں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں نے مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں نعرے بھی تحریر کیے، جن میں انتقام کا لفظ بھی شامل تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ مسجد میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فوجی موقع پر پہنچے تاہم مبینہ حملہ آور پہلے ہی فرار ہو چکے تھے۔ فوج کے مطابق جائے وقوعہ پر آتشزدگی اور دیواروں پر لکھے گئے نعروں کے شواہد ملے ہیں، جبکہ اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button