شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں؟

برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ایک بار پھر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق خبروں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ راب شوٹر کے ’ناٹی بٹ نائیس‘ پوڈکاسٹ میں ایک ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں مبینہ طور پر ’’الگ الگ زندگیاں‘‘ گزار رہے ہیں اور حالیہ مہینوں میں ان کی مشترکہ عوامی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ذرائع کے مطابق ہیری اور میگھن کی مصروفیات اب صرف کام کے شیڈول تک محدود نہیں رہیں بلکہ دونوں کی ترجیحات اور روزمرہ معمولات بھی مختلف ہو چکے ہیں، جس کے باعث وہ پہلے کے مقابلے میں کم وقت ساتھ گزارتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں دونوں نے متعدد تقریبات میں الگ الگ شرکت کی۔ شہزادہ ہیری 2027 انویکٹس گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں اکیلے برطانیہ گئے، جبکہ میگھن مارکل اپنی کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔بعد ازاں میگھن اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ نجی ملاقات کے لیے ہیری کے ساتھ برطانیہ پہنچیں، جہاں انہوں نے کنگ چارلس سے ملاقات کی، تاہم وہ کسی عوامی تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔



