Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

مشہور اداکار ہال ولیمز 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

’نائنٹی ون‘ اور ’سینفورڈ اینڈ سن‘ کے اداکار ہال ولیمز، 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہال ولیمز بدھ کی صبح امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع اپنے گھر میں طبعی وجوہات کے باعث انتقال کر گئے، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔ہال ولیمز نے اپنے طویل کریئر کے دوران متعدد کامیاب ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا، تاہم انہیں ’سینفورڈ اینڈ سن‘، ’پرائیویٹ بنجامن‘، ’دی سنباد شو‘، ’دی ولٹنز‘ کیلئے جانا جاتا ہے۔انہوں نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کریئر میں متعدد کامیاب کردار نبھائے اور ہالی ووڈ میں ایک باصلاحیت اور محنتی اداکار کے طور پر پہچانے جاتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button