Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر رسائی ملے، فیصل قریشی

معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر رسائی ملے۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ دو وجوہات کی وجہ سے پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر شو نہیں ہو پاتا، ایک یہ کہ بھارتی ناظرین بالکل نہیں چاہتے کہ پاکستانی مواد کو یہ موقع ملے جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں نیٹ فلکس کا محدود بزنس ہے۔ کے اس سوال پر کہ ’آپ کے خیال میں پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر کب نظر آئے گا؟‘، انہوں نے جواب دیا کہ ’اگر سچ کہوں تو بھارتی پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں دیکھنا چاہتے۔ دوسری بات یہ کہ ہم خود بھی پوری سچائی نہیں دکھاتے جبکہ نیٹ فلکس چاہتا ہے کہ ہر ملک اپنی حقیقت، مسائل اور معاشرے کا تاریک پہلو بھی سامنے لائے‘۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ’پاکستان میں ہر چیز کھل کر دکھانا آسان نہیں کیونکہ اگر کوئی فلم ساز ملک کی اصل تصویر پیش کرے تو بعد میں اس کے لیے پاکستان میں رہنا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button