Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

عامر خان نے اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کرلی

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان آج اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر سادہ اور محدود تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔تقریب میں ملک کی نمایاں شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، جن میں امبانی خاندان، معروف ہدایتکار اشوتوش گوواریکر اور دیگر فلمی شخصیات شامل ہیں۔شادی کی تقریب سادہ انداز میں گھر پر رجسٹرڈ نکاح کی صورت میں منعقد ہو رہی ہے، جس کے بعد قریبی افراد کے لیے مختصر ظہرانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب کو نجی رکھا گیا ہے جس میں تقریباً 100 سے 150 قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ عامر خان کے بچے جنید خان، ایرا خان اور آزاد راؤ خان بھی تقریب میں شریک ہوں گے، جبکہ گوری اسپرٹ کا بیٹا بھی اس موقع پر موجود ہوگا۔یہ شادی عامر خان کی زندگی کا نیا باب ہے۔ اس سے قبل وہ رینا دتہ سے 1986 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جن سے ان کے دو بچے ہیں، تاہم 2002 میں علیحدگی ہو گئی۔ بعد ازاں انہوں نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، جو 2021 میں ختم ہوئی، تاہم دونوں اپنے بیٹے کی مشترکہ پرورش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button