Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

ایک اور مشہور اداکار جوڑے کے درمیان اختلافات؟ شادی سے متعلق نئی قیاس آرائیاں

بھارت کا ایک اور مشہور اداکار جوڑا پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں جہاں سوشل میڈیا پر ان کی شادی شدہ زندگی اور تعلقات کے حوالے سے نئی قیاس آرائیاں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں، جس کی وجہ دونوں کے درمیان انسٹاگرام پر ایک حیران کن تبدیلی ہے۔بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ مقبول ٹیلی ویژن جوڑے پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری نے انسٹاگرام پرایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے، جس کے بعد ان کی شادی کی صورت حال کے بارے میں نئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں حالانکہ پرنس اور یوویکا چوہدری کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔سوشل میڈیا میں مشہور اداکار جوڑے کے تعلقات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں اور ماضی میں بھی مذکورہ جوڑے کو اسی نوعیت کی افواہوں کا سامنا رہا ہے تاہم سوشل میڈیا پر جاری اس بحث نے ان کے مداحوں کو ایک بار پھر یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا دونوں کی شادی شدہ زندگی ٹھیک چل رہی ہے اور ان کے درمیان کسی قسم کے اختلافات تو نہیں ہیں۔مداحوں کی جانب سے افواہیں اس وقت گردش کرنے لگی جب انسٹاگرام پر دیکھا گیا کہ پرنس نرولا اور یوویکا چودھری ایک دوسرے کو فالو نہیں کر رہے ہیں، اس غیر متوقع اقدام سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے میڈیا میں پھیل گئی اور قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ جوڑے کی شادی مشکلات کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button