Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

بین اسٹوکس کے الوداعی میچ میں انگلینڈ کو عبرتناک شکست، نیوزی لینڈ نے سیریز اپنے نام کرلی

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام تلخ شکست پر ہوا، نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم کو 160 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں یہ نیوزی لینڈ کی انگلینڈ میں 20 سیریز میں صرف چوتھی کامیابی ہے جبکہ 1999 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کیوی ٹیم نے 0-1 سے خسارے میں جانے کے باوجود سیریز اپنے نام کی۔ دوسری جانب انگلینڈ کو 2012 کے بعد پہلی بار اپنی سرزمین پر تین یا اس سے زائد ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ سے ایک روز قبل بین اسٹوکس نے اچانک بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ 35 سالہ آل راؤنڈر نے کہا تھا کہ وہ مسلسل کرکٹ کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی طور پر تھک چکے ہیں، تاہم وہ کاؤنٹی کرکٹ میں ڈرہم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔انگلینڈ کو جیت کے لیے 373 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بین اسٹوکس نے غیر معمولی انداز میں اوپننگ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر 30 رنز بنائے، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button