Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’لاپتہ لیڈیز‘ کے اداکار کا فلم ساز پر ادائیگی نہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام

بھارتی اداکار ستیندر سونی نے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک مبینہ ناخوشگوار واقعے سے متعلق ویڈیو جاری کرکے فلم ساز پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ اور اور ویب سیریز ’مرزاپور‘ میں اپنی اداکاری کے باعث مشہور اداکار ستیندر سونی کا کہنا ہے کہ انہیں اور دیگر فنکاروں کو معاوضے کا مطالبہ کرنے پر نہ صرف شوٹنگ سے نکال دیا گیا بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ستیندر سونی نے بتایا کہ وہ مدھیہ پردیش کے شہر مئیہر میں ہدایت کار پشپیندر سنگھ کی فلم ’پیڑ پالکی‘ کی شوٹنگ کے لیے گئے تھے۔ان کے مطابق انہیں بطور ایڈوانس 50 ہزار روپے دیے گئے تھے جبکہ باقی رقم شوٹنگ کے دوران ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔تاہم آٹھ روز گزرنے کے باوجود ادائیگی نہ ہونے پر جب انہوں نے معاوضہ طلب کیا تو انہیں فوری طور پر ہوٹل خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔ Wildlifeاداکار نے مزید الزام لگایا کہ ہدایت کار نے انہیں دس منٹ کے اندر ہوٹل چھوڑنے اور دوبارہ نظر آنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ فلم کی مرکزی اداکارہ اور پروڈیوسر کی اہلیہ پراگتی چوہان نے بھی مبینہ طور پر بدزبانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button