Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

اسرائیل کو امن معاہدہ کھٹکنے لگا،دوبارہ جنگ کی کوششیں کرنے لگا

جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔لبنانی سول ڈیفنس اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پیش آنے والے مہلک واقعات میں سے ایک ہے۔لبنانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ الفوقا کے محلے الدیّر میں پیش آیا، جہاں مقامی افراد ایک بلڈوزر کے ذریعے سڑک صاف کرنے کے کام میں مصروف تھے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے وہاں موجود افراد کے ایک گروہ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جس کی بعد میں موت واقع ہوگئی۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم سرحدی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والے حملے اور فائرنگ کے واقعات خطے میں امن کے امکانات پر سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button