Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ: صرف 10 دن میں کئی تاریخی ریکارڈز ٹوٹ گئے، مزید خطرے میں

فیفا ورلڈ کپ 2026 کو شروع ہوئے ابھی صرف 10 دن گزرے ہیں لیکن ٹورنامنٹ پہلے ہی کئی یادگار ریکارڈز کا گواہ بن چکا ہے۔دنیائے فٹبال کے مشہور اسٹارز لیونل میسی، کائلیان ایمباپے، ہیری کین اور ایرلنگ ہالینڈ نے اپنے ابتدائی میچوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر نئی تاریخ رقم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اسکور کرکے ورلڈ کپ میں اپنے گولوں کی تعداد 16 تک پہنچا دی، یوں وہ جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے ہم پلہ ہو گئے۔اب میسی اگلے میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب ہیں۔فرانس کے کائلیان ایمباپے 14 ورلڈکپ گولوں کے ساتھ میسی اور کلوزے کے ریکارڈ سے صرف دو گول پیچھے ہیں اور وہ فرانس کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کے ہیری کین نے کروشیا کے خلاف دو گول کرکے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے 10 گول مکمل کیے اور گیری لائنکر کا ورلڈکپ میں انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ برابر کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button