Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

حج 2027 کی رجسٹریشن کا جلد آغاز

اسلام آباد : حج 2027 کے لیے رجسٹریشن 22 جون 2026 سے شروع ہوگی۔وزارت مذہبی امور کے مطابق اگلے برس حج کے لیے رجسٹریشن بائیس جون سے شروع ہوگی، رجسٹریشن وزارت مذہبی امور کے مقررہ پورٹل پر کی جا سکے گی۔حج رجسٹریشن کروانا تمام خواہش مند عازمین کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔حج پالیسی 2027 کے تحت اخراجات اور دیگر شرائط بعد میں جاری کی جائیں گی، رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی حج اسکیم میں شمولیت ممکن نہیں ہوگی۔ عازمین مزید معلومات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔وزارت مذہبی امور نے عوام سے بروقت رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button