Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

سوئٹزر لینڈ امریکہ ایران امن معاہدے کا مقام بن گیا

امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی ریزورٹ برگن اسٹاک میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں کیے جائیں گے۔اس بات کی تصدیق سوئس وزارتِ خارجہ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ مقام مرکزی سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسرن کے قریب واقع ہے۔وزارت کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ اپنی جغرافیائی ساخت کے باعث یہ علاقہ نہایت محفوظ اور محدود رسائی والا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے اس حساس سفارتی معاہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مقام کا انتخاب صرف سوئس حکام نے ہی نہیں کیا بلکہ اس میں پاکستان اور قطر کے ثالثوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کی رضامندی بھی شامل ہے سب نے اس جگہ کو مذاکرات اور دستخطی تقریب کے لیے موزوں اور سیکیورٹی کے لحاظ سے بہترین قرار دیا۔یاد رہے کہ برگن اسٹاک ریزورٹ کو ماضی میں بھی اعلیٰ سطحی سفارتی اجلاسوں اور بین الاقوامی ملاقاتوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے کیونکہ اس کی محدود رسائی اور سخت سیکیورٹی انتظامات اسے حساس مذاکرات کے لیے ایک محفوظ مقام بناتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button