
انٹاریو:کینیڈا کے ایک ریٹائرڈ لیفٹیننٹ نے کہا ہے کہ صرف یوکرین افواجکی فتح یا پیوٹن کی موت ہی ایک پائیدار امن پیدا کر سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے سابق کمانڈر کرسٹوفر کوٹس نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ یوکرین میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے جب تک روسی صدر ولادمیر پوٹن مر نہیں جاتے۔سابق کینیڈین افسر نے یہ ریمارکس یوکرین سے واپس آنے کے بعد دیے جہاں انہوں نے میکڈونلڈ لاریئر انسٹی ٹیوٹ میں خارجہ پالیسی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے دورہ کیا۔فورم سے بات کرتے ہوئے کرسٹوفر نے کہا کہ وہ یوکرین کی روس کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کی صلاحیت پر پراعتماد ہیں لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ روس بنیادی طور پر مختلف قسم کی جنگ لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یوکرین پر یقین ہے لیکن میں چیلنجز کے بارے میں بھی آگاہ ہوں کیونکہ یوکرین محدود وسائل کے ساتھ کام کر رہا ہے جبکہ روس کو کم رکاوٹوں کا سامنا ہے۔



