
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوبارہ شدت اختیار کرنے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل فیوچرز کی قیمت 13 سینٹ اضافے کے بعد 94.38 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 11 سینٹ اضافے کے ساتھ 91.41 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران اور اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر حالیہ دنوں میں حملے روکنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، تاہم دونوں ممالک کی جانب سے دیے گئے بیانات نے سرمایہ کاروں میں یہ خدشہ پیدا کر دیا ہے کہ مستقبل میں دوبارہ فوجی کارروائیاں ہو سکتی ہیں۔



