Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

ایران، لبنان اور غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے: انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ لبنان، ایران اور غزہ میں جنگ بندیوں کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہوں۔انھوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں داخلے کے راستے بند کرنے کے فیصلے پر بھی شدید تشویش ظاہر کی اور تمام کراسنگ فوری طور پر دوبارہ کھولی جائیں تاکہ غزہ بھر میں انسانی امداد تیز، محفوظ اور بلا رکاوٹ پہنچائی جاسکے۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ آگے بڑھنے کا واحد راستہ بات چیت اور مذاکرات ہیں اور وہ تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سفارتی حل تلاش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button